سوشل میڈیا صارفین حرامانی کو تنقید کا نشانہ کیوں بنارہے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سوشل میڈیا صارفین حرامانی کو تنقید کا نشانہ کیوں بنارہے ہیں؟
سوشل میڈیا صارفین حرامانی کو تنقید کا نشانہ کیوں بنارہے ہیں؟

پاکستانی اداکارہ حرامانی اکثراوقات متنازع تبصروں اور سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کوک اسٹوڈیو کے گلوکار وہاب بگٹی کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں یہ بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کوک اسٹوڈیو کے گلوکار بے گھر ہوگئے ہیں اور اُن کی حالت بہت خراب ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ بہت زیادہ وائرل ہوئی جس کے بعد انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے شوبز ستاروں نے اُن کی مدد کیلئے اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

سارہ علی خان کس بھارتی کرکٹر کو ڈیٹ کررہی ہیں؟

حال ہی میں اداکارہ حرامانی نے بھی وہاب بگٹی کی مدد کیلئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی، جس میں انہوں نے عوام سے اُن کی مدد کرنے کی درخواست کی۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد انھیں تنقید کا نشانہ بنارہی ہے، اُن میں سے اکثریت کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو لوگوں سے درخواست کرنے کے بجائے خود انھیں گھر بناکر دینا چاہیئے جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ اداکارہ صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے یہ سب کچھ کرتی ہیں۔

قبل ازیں اداکارہ حرا مانی نے کراچی سے لاہور جاکر شادی کرنے والی 14 سالہ بچی کے حوالے سے بھی تبصرہ کیا تھا، جس پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Posts