کیسے بھئی کیسے؟ حرا مانی بریانی میں فروٹ چاٹ مکس کرکے کھاتی ہیں!

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکارہ کے انکشاف پر ہر شخص انگشت بدنداں ہے، فوٹو ایکسپریس

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اکثر سوشل میڈیا پر زیر بحث آتی ہیں، یا تو وہ اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں یا تو کسی بالی ووڈ کے گانے پر رقص کرنے کے باعث مداحوں کی نگاہ میں آتی ہیں۔

لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک ایسا انکشاف کیا جسے جان کر ان کے مداحوں کے ہوش اڑ گئے۔ حرا مانی نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی کے ساتھ فروٹ چاٹ بھی کھانا پسند کرتی ہیں۔

ایک میگزین کو انٹرویو میں اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ انہیں میٹھے کا بہت شوق ہے، جس کی وجہ سے وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ مکس کر کے کھاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ اپنے شوہر، اداکار مانی کے ساتھ کھانا کھا رہی ہوتی ہیں اور اسے کھانے کی دعوت دیتی ہیں تو مانی حیران ہوکر پوچھتے ہیں، تم یہ کیسے کرلیتی ہو؟ اور مجھے بھی کہتی ہو کہ اسے کھاؤ۔

ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا نے ہنستے ہوئے بتایا کہ مانی کے لیے یہ بات حیران کن ہوتی ہے کہ کوئی کراچی والا بریانی کے ساتھ فروٹ چاٹ مکس کر سکتا ہے۔

Related Posts