ٹک ٹاک کا شوق سرکاری ملازمت سے برخاستگی کا سبب بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایکسپریس

وفاقی پولیس کے شعبہ کاؤنٹر ٹیررازم (سی ٹی ڈی) میں تعینات لیڈی کانسٹیبل کو اس کا ٹک ٹاک کا شوق مہنگا پڑ گیا۔

محکمے کی جانب سے دوران ڈیوٹی یونیفارم میں سوشل میڈیا پر سرکاری گاڑی استعمال کرتے ہوئے ویڈیو بنانے پر لیڈی کانسٹیبل مقدس کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی کانسٹیبل مقدس کو ان کی ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آنے پر معطل کرکے انکوائری انسپکٹر ریسکیو ون فائیو کو دی گئی تھی جن کی سفارش پر ایس پی ڈولفن اینڈ ریسکیو میاں علی رضا نے انکوائری رپورٹ موصول ہونے پرخاتون کانسٹیبل کو ملازمت سے برخاست کردیا۔

Related Posts