کراچی :سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا سیاست کے ساتھ کھیل کے میدان میں بھی متحرک، ہاکی فیڈریشن نے صوبائی وزیر شہلا رضا کو ویمنز ونگ سندھ کی جنرل منیجر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ہاکی فیڈریشن کے حکام نے شہلا رضا سے ملاقات کی، اس موقع پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ سندھ نے قومی کھیل ہاکی کی ترقی میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے،شہلا رضا نے سندھ میں ویمنز ہاکی کیلئے بہت کام کیا ۔
ملاقات میں اولمپین حنیف خان، کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین اور پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ بھی موجود تھے ۔
شہلا رضا کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن بھی ہیں،صوبائی وزیر شہلا رضا نے کے ایچ اے کی جانب سے صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر اور ان کی اہلیہ کو سوینئر پیش کیا۔