لاہور: فاسٹ باؤلر محمد عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کا انعقاد پی سی بی کا اچھا اقدام ہے۔
فاسٹ باؤلر محمد عباس نے کہاکہ آف سیزن میں ٹریننگ سے اپنی خامیوں پر قابو پانے کا موقع ملتا ہے، اس کیمپ میں اپنی باؤلنگ اور فٹنس دونوں میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فاسٹ باؤلنگ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں نئے فاسٹ باؤلرز نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ان کھلاڑیوں کے لیے یہ کیمپ مفید ثابت ہوگا۔اس سے کرکٹ کے لئے مزید کھلاڑی سامنے آئیں گے۔