وزیر داخلہ نے ہیروئن کیس پر آرمی چیف کو اے این ایف کی شکایت لگا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ہیروئن کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے کردار پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شکایت کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ اس اہم معاملے پر میں نے نہ صرف آرمی چیف کو تحریری طور پر شکایت درج کرائی بلکہ ان کے ساتھ ملاقات میں بھی اس پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا کہ شکایات کے ازالے کیلئے آرمی کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خواتین کیلئے مشعلِ راہ، مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 55ویں برسی

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے سابق وزرا اعجاز شاہ، طارق بشیر چیمہ اور فواد چودھری بھی مجھ پر قائم ہیروئن کے مقدمے کو بوگس اور جھوٹا قرار دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پندرہ کلو ہیروئن کے جھوٹے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور اے این ایف کے سابق سربراہ میجر جنرل عارف ملک ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پندرہ کلو ہیروئن کا تھیلا شہزاد اکبر کے پاس تھا۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس سے کہا کہ یہ اسے پارلیمنٹ لاجز میں رانا ثناء اللہ کی رہائشگاہ میں رکھا جائے لیکن پولیس حکام نے یہ کام کرنے سے صاف انکار کر دیا تو میجر جنرل عارف ملک ملوث ہوئے۔

Related Posts