معروف بالی ووڈ گلوکار یو یو ہنی سنگھ اور اے پی ڈھلوں کے گیت عادت کی ویڈیو یوٹیوب پر ریلیز کردی گئی ہے جس میں اداکارہ وانی کپور نے رقص کیا ہے۔ مداحوں نے گیت اور ویڈیو کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔
تفصیلات کے مطابق ہنی سنگھ اور اے پی ڈھلوں کا گانا عادت یوٹیوب پر ٹی سیریز نے ریلیز کیا جس نے ابتدائی 1 ہی گھنٹے میں 2 لاکھ 90 ہزار ویوز کا ہدف عبور کرلیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گیت آئندہ کچھ ہی روز میں لاکھوں کروڑوں ویوز حاصل کرے گا۔
مداحوں نے سوشل میڈیا پر گیت کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ گیت کے ویوز کا ہدف 500 ملین رکھنا چاہئے۔ ایک اور صارف نے رائے دی کہ دونوں گلوکاروں کی آواز بہت اچھی ہے۔ ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ یہ ٹریک پورے البم میں میرا پسندیدہ ہے۔
ہنی سنگھ اور اے پی ڈھلوں کے گیت کو زیادہ تر ہندو سوشل میڈیا صارفین دیکھ رہے ہیں جو کمنٹس میں اپنے بھگوان بھولے ناتھ سے دعا کرتے نظر آئے کہ یہ گانا 500ملین کراس کر جائے۔ اس کے علاوہ بعض مداحوں نے یہ رائے بھی دی کہ اس گانے کو زیادہ تر گلوکار ہنی سنگھ کے 10 سال پرانے مداح ہی لائیک کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








