پرسنل ویڈیوز ڈیلیٹ نہ کرنے کا بھیانک انجام! 21 سالہ لڑکی نے بوائے فرینڈ کو زندہ جلا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارتی دارالحکومت دہلی نے فورینسک سائنس کی 21 سالہ طالبہ امرتا چوہان نے اپنے 32 سالہ سول سروس کے امیدوار بوائے فرینڈ کو جلا کر اس سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا تاہم تمام تر احتیاط کے باوجود پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

دہلی کے علاقے تیمار پور میں 6 اکتوبر کو ایک اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ نے سب کو چونکا دیا تھا۔ پہلے اسے حادثہ سمجھا گیا لیکن پولیس کی تفتیش نے ایک سنسنی خیز راز کھول دیا۔ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا قتل تھا جو ایک 21 سالہ لڑکی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کو ایک عمارت میں دھماکے کی اطلاع ملی۔ جب وہ چوتھی منزل پر پہنچی تو ایک فلیٹ سے جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت 32 سالہ رام کیش مینا کے طور پر ہوئی جو سول سروسز کا امیدوار تھا۔ خاندان نے شک ظاہر کیا کہ یہ حادثہ نہیں، قتل ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ واقعے سے کچھ دیر پہلے دو نقاب پوش افراد عمارت میں داخل ہوئے اور ایک لڑکی وہاں سے نکلتی دکھائی دی۔ کچھ ہی دیر بعد دھماکہ ہوا۔ فوٹیج کی مدد سے لڑکی کی شناخت 21 سالہ امرتا چوہان کے طور پر ہوئی جو فورینسک سائنس کی طالبہ ہے۔پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

تفتیش سے معلوم ہوا کہ امرتا اور رام کیش کچھ عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے تھے۔ رام کیش نے امرتا کی نجی ویڈیوز ریکارڈ کرکے ایک ہارڈ ڈسک میں محفوظ کی تھیں۔ جب امرتا نے انہیں ڈیلیٹ کرنے کا کہا اور رام کیش نے انکار کیا تو امرتا نے غصے میں اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے اپنے سابق عاشق اور ایک دوست کی مدد لی۔ 5 اکتوبر کی رات انہوں نے رام کیش کا گلا گھونٹ کر قتل کیا پھر لاش پر گھی، تیل اور شراب ڈال کر گیس سلنڈر کا پائپ کاٹا اور آگ لگا دی۔ اس کے بعد وہ فلیٹ کا دروازہ بند کرکے فرار ہوگئے۔

حیران کن طور پر پولیس کو پتہ چلا کہ امرتا نے یہ منصوبہ کرائم سیریز دیکھ کر بنایا تھا۔ ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Related Posts