یکطرفہ محبت کا ہولناک انجام! نامراد عاشق نے شادی کی تقریب میں دلہن کو گولی مار دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بکسر میں شادی کی ایک خوشیوں بھری تقریب اس وقت خوفناک منظر میں بدل گئی جب رسم کے دوران دلہن کو اسٹیج پر گولی مار دی گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ 24 فروری 2026 کو چوسہ علاقے کے ملہ ٹولہ میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 18 سالہ دلہن آرتی کماری جب دلہا کے ہمراہ اسٹیج پر مالا پہنانے کی رسم ادا کر رہی تھیں تو اسی دوران ایک نقاب پوش شخص اچانک اسٹیج پر چڑھ آیا اور ان کے پیٹ میں گولی مار دی۔ تقریب میں تیز موسیقی اور روشنیوں کی چکاچوند کے باعث فائرنگ کی آواز ابتدا میں کسی کو سنائی نہ دی تاہم دلہن کے اسٹیج پر گرنے سے موقع پر افراتفری مچ گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Parvez Sagar (@parvezsagar)

خاندان اور عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص دین بندھو نامی نوجوان تھا جو دلہن کا پڑوسی بتایا جاتا ہے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ملزم آرتی سے یکطرفہ محبت کرتا تھا اور اس نے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم آرتی نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ الزام ہے کہ ملزم کافی عرصے سے آرتی کو ہراساں کر رہا تھا اور اس سے قبل بھی ایک ممکنہ رشتہ سبوتاژ کرنے کی کوشش کر چکا تھا۔

اہلِ خانہ کے مطابق آرتی کو فوری طور پر بکسر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وارانسی ریفر کر دیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دو افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ مرکزی ملزم دین بندھو تاحال فرار ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بکسر کے ایس پی شبھم آریا نے تصدیق کی ہے کہ دلہن کی حالت مستحکم ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل شراب نوشی کے ایک مقدمے میں جیل جا چکا ہے۔

دلہن کے اہلِ خانہ نے واقعے پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی اس رشتے پر غور نہیں کیا تھا اور نہ ہی بیٹی نے ملزم کے جذبات کا کوئی مثبت جواب دیا تھا۔

Related Posts