بھارت کے اسپتال میں آتشزدگی، کورونا وائرس کے 13 مریض ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

Hospital fire kills 13 coronavirus patients in India

نئی دہلی: بھارت میں اسپتال میں لگنے والی آگ سے کورونا وائرس سے متاثرہ 13 زیر علاج مریض ہلاک ہوگئے۔

ممبئی کے نواح میں واقع اسپتال میں جمعہ کی صبح 3 بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی وارڈز کو اپنی لپیٹ میں لیا، واقعہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔

محکمہ فائر کے اہلکار نے بتایا کہ اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے کے وقت اندر 17 مریض موجود تھے جن میں سے 13 کی موت ہوگئی اور چارمریضوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ہندوستان کا صحت کا نظام طویل عرصے سے ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے مشکلات ​​کا شکار ہے اور کورونا کے پھیلاؤ کے دوران آکسیجن ،ادویات اور اسپتال کے بستروں میں شدید قلت بھی دیکھنے میں آئی ہے ۔

رواں ماہ کے شروع میں مہاراشٹر کے نجی اسپتال میں آگ لگنے سے چار مریض ہلاک ہوگئے تھے جبکہ مارچ میں ممبئی کے ایک کلینک میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں کورونا بے قابو، لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں 60 جگہ بھر گئی

واضح رہے کہ بھارت میں 3لاکھ 32ہزار730 نئے کیسز کے کورونا وائرس کے کیسزکی مجموعی تعداد 1 کروڑ62 لاکھ 63ہزار695 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز24 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 2ہزار263 نئی اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ 86 ہزار920 ہوگئی جبکہ فعال کیسزبڑھ کر 24لاکھ 28ہزار616 ہو گئے ہیں۔ 

Related Posts