حوثی باغیوں کے سعودی ائیرپورٹ پر ڈرون حملے،4افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

حوثی باغیوں کے سعودی ائیرپورٹ پر ڈرون حملے،4افراد زخمی
حوثی باغیوں کے سعودی ائیرپورٹ پر ڈرون حملے،4افراد زخمی

ریاض: سعودی عرب کے ابھا ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو سعودی فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

اس حوالے سے عرب اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے ڈرونز کے زریعے ابھا ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو ناکام بنادیا گیا تاہم ڈرونز کے ٹکرے لگنے کے باعث ائیرپورٹ پر موجود 4 افراد زخمی ہوگئے۔

جب کہ سعودی اتحادی افواج نے جوابی فضائی کارروائی میں ڈرون لانچنگ سائٹ کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔عرب اتحادی افواج کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد ائیرپورٹ پر ٹریفک تھوڑی دیر کے لیے معطل کردی گئی تھی جس کو اب بحال کردیا گیا ہے۔ زخمی افراد کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فرانسیسی پادریوں کی جانب سے تین لاکھ سے زائد بچوں سے زیادتیوں کا انکشاف

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا کے ہوائی اڈے پر حملے کیے گئے ہیں، اس سے قبل حملے کے نتیجے میں ایک سویلین ہوائی جہاز کو آگ لگ گئی تھی جب کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی 2 حملے کیے گئے تھے۔

Related Posts