کراچی: قومی ٹیم کے پاس آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر 1 کی پوزیشن حاصل کرنے کا سنہرا موقع ہے۔
پاکستان کی ٹیم نے بدھ کو کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔ امام الحق نے 90 اور بابر اعظم نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
دوسری جانب 288 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم 49.1 اوورز میں 261 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فتح کے بعد پاکستان کی ٹیم کے پاس سنہرا موقع ہے کہ وہ پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلے۔
رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑدیا، سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ قرار
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ پر نظر ڈالیں تو اس وقت آسٹریلیا 113 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ بھارت دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے،110 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔

اگر پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ یعنی سیریز کے بقیہ دو میچز جیت کر سیریز میں 5-0 سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو وہ پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے بقیہ دو میچز جمعہ اور اتوار کو کھیلے جانے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








