زلزلے میں خاندان سے بچھڑنے والی لڑکی 17 سال بعد ماں سے کیسے ملی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

 سن 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والی سات سالہ بچی کو 17 سال بعد میڈیا کے ذریعے اپنی ماں سے ملوا دیا گیا۔

 لڑکی اب شادی شدہ ہے اور اس کے تین بچے ہیں، لڑکی کا والد فوت ہو چکا ہے جبکہ والدہ اور بھائی زندہ ہے۔ لڑکی جب ورثاء سے ملی تو رقت آمیز مناظر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی شہری نے امن و سکون کی خاطر 53شادیاں کرلیں

لڑکی اپنے گاوں کا نام نہیں جانتی تھی جس پر میڈیا نے مشکل سے ورثا کی تلاش کر کے لڑکی کو ماں سے ملوایا۔

واضح رہے کہ 8اکتوبر 2005 میں آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخوا میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث تقریباً 80ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے تھے۔

Related Posts