پنجاب پولیس نے شادی والے گھر سے 30 لاکھ کا سونا چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق چور خضر عباس لاہور کے اسلام روڈ پکی ٹھٹھی کے رہائشی ڈاکٹر ایاز کے گھر پلمبر کا کام کرتا تھا، ملزم خضر عباس نے موقع دیکھ کر گھر سے 8 تولہ سونا مالیت 30 لاکھ چوری کیا اور گھر سے فرار ہو گیا۔
ملت پارک پولیس نے مقدمہ درج کر کے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔ ملزم سے سونے کی 4 عدد چوڑیاں، 2 کڑے، 2 بالیاں اور سونے کا ہار برآمدکرلیا گیا، جسے بعد میں مدعی مقدمہ اور مالک کےحوالے کر دیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








