یوٹیوبر نادر علی نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی زندگی کیسے بچائی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی کرنٹ

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ایم این اے شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ معروف یوٹیوبر اور پرینک اسٹار نادر علی نے ان کی زندگی بچائی ہے۔

حال ہی میں پی ٹی آئی رہنما نے ایک ولاگر کو انٹرویو دیا۔ جس کے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ انٹرویو کے دوران اس سوال پر کہ آپ زندگی میں کبھی مایوس بھی ہوئے، شیر افضل مروت نے جواب دیتے ہوئے اقرار کیا اور کہا کہ ایک بار ان کی زندگی میں بڑے کٹھن حالات آئے تھے۔

شیر افضل نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سخت حالات کے باعث ان دنوں وہ سخت ذہنی دباؤ اور اذیت سے دوچار تھے اور اپنی زندگی میں بہت کڑے وقت کا سامنا کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے لوگوں پر دہشت گردوں کی طرف سے حملے کیے جا رہے تھے، ایسے ہی ایک حملے میں میرے والد اپنے گن مینوں سمیت مارے گئے، جس کے نتیجے میں وہ گہرے صدمے میں چلے گئے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ والد صاحب کے قتل کے بعد حالات انتہائی مایوس کن ہوگئے اور صورتحال ایسی سنگین ہوگئی کہ انہیں زندگی سے ہی اکتاہٹ ہونے لگی۔

شیر افضل نے بتایا کہ ان کو اس قدر مایوسی نے گھیر لیا تھا کہ ان کے اندر زندہ رہنے کی خواہش ہی ختم ہوگئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر نادر علی کے پرینکس نے انہیں اس قدر سہارا دیا کہ وہ دوبارہ جینے کی طرف واپس آئے اور ان کے بچے یتیم ہونے سے بچ گئے۔

انٹرویو میں شیر افضل مروت نے نادر علی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں قوم کا اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ وہ عنقریب نادر علی سے ملنے کراچی جا رہے ہیں جہاں وہ دو دن صرف ان کے ساتھ ہی گزاریں گے۔

Related Posts