پاکستانی اداکارہ حبا بخاری ماضی کی مقبول بھارتی اداکارہ جیا پردا کی کیا لگتی ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاک میڈیا

پاکستانی اداکارہ حبا بخاری کو 70 کی دہائی میں بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی لیجنڈری اداکارہ کی ہمشکل قرار دیا جانے لگا۔

‘ہارا دل’ ، ‘ بھولی بانو’ ، ‘ رمضِ عشق’ ، ‘بے رخی’ ، ‘جھوک سرکار’ ، ‘فتور’ اور ‘دیوانگی’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حبا بخاری ان دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں۔

اداکارہ کے پے در پے ڈرامے ہٹ ہورہے ہیں اور ان کی کہیں بھولی بھالی اداکاری تو کہیں سمجھدار لڑکی کی عکاسی کرتا کردار دیکھ کر ناظرین ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

حبا بخاری کے چرچے صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ بھارت میں بھی ہونے لگے ہیں اور ایسے میں سوشل میڈیا پر حبا بخاری کی اداکاری سے لیکر انکے نقش نین پر بھی مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ان دنوں حبا بخاری اور بالی وڈ حسینہ جیا پردا کی شکلوں میں حیران کن مماثلت کی نشاندہی کرتی نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداح حبا بخاری اور جیا پردا کی ایسی تصاویر ایک ساتھ جوڑ کر شیئر کر رہے ہیں جن میں وہ ایک جیسی نظر آرہی ہیں۔

وائرل پوسٹس کے کیپشن میں متعدد مداح اس بات سے اتفاق رکھتے نظر آرہے ہیں اور دونوں ایک ‘کمبھ کے میلے میں گم’ ماں بیٹیاں قرار دے رہے ہیں تو بعض اس کی کھلے الفاظ میں مخالفت کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

کچھ جیا پردا کو زیادہ حسین قرار دے رہے ہیں تو بعض حبا بخاری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سب سے زیادہ خوبصورت کہہ رہے ہیں اور اس مقابلے کو ایک معقول حرکت قرار دے رہے ہیں۔

Related Posts