اب برطانیہ جانا کتنا مہنگا ہو گیا؟ نئی پالیسی نے سب کو چونکا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

برطانیہ جانے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے جہاں حکومت نے مختلف ویزا کیٹیگریز کی فیسوں میں نمایاں ردوبدل کر دیا ہے جس کا براہِ راست اثر طلبہ، سیاحوں اور مستقل رہائش کے خواہشمند افراد پر پڑے گا۔

برطانوی ہوم آفس کے مطابق نئی فیسوں کا اطلاق 8 اپریل سے باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے اور اس کے تحت متعدد ویزا اقسام مہنگی کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنلٹی ویزا درخواستوں کی فیس میں 104 پاؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسٹوڈنٹ ویزا کی فیس 34 پاؤنڈ بڑھا دی گئی ہے۔ اسی طرح وزٹ ویزا بھی 8 پاؤنڈ مہنگا کر دیا گیا ہے۔

ایک مثبت پیش رفت میں برٹش چائلڈ رجسٹریشن فیس کو کم کرکے 1214 پاؤنڈ سے 1000 پاؤنڈ کر دیا گیا ہے جو والدین کے لیے کسی حد تک ریلیف کا باعث بنے گا۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ برطانوی حکومت ہر سال اپریل میں ویزا فیسوں کا جائزہ لیتی ہے اور حالیہ برسوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے حال ہی میں کچھ ممالک کے لیے ویزا پالیسی مزید سخت کر دی ہے جس میں افغانستان، کیمرون، میانمار اور سوڈان کے شہریوں کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts