الطاف حسین کس حال میں ہیں؟ ڈاکٹروں کا کیا کہنا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

الطاف حسین کی تصویر
فوٹو ایم ایم

بیماری کے باعث لندن کے اسپتال میں زیر علاج متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی صحت کے حوالے سے نئی اپڈیٹس سامنے آئی ہیں۔ 

ایم کیو ایم لندن کے لندن میں مقیم رہنما مصطفیٰ عزیزآبادی نے بتایا کہ مقامی اسپتال میں ڈاکٹروں نے جمعہ کے روز الطاف حسین کا معائنہ کیا اور مختلف تشخیصی ٹیسٹ تجویز کیے، جن میں خون کے ٹیسٹ، ای سی جی، سی ٹی اسکین، ایکس رے اور الٹراساؤنڈ شامل ہیں۔

مصطفیٰ عزیزآبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ “الطاف حسین طویل عرصے سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، جس کی وجوہات میں ملکی و عالمی جیو پولیٹیکل حالات، لندن میں جاری مختلف قانونی مقدمات اور مالی مشکلات شامل ہیں۔”

انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے ان کے علاج کے لیے خون کی منتقلی (بلڈ ٹرانسفیوژن) بھی تجویز کی ہے، اور کچھ خون پہلے ہی منتقل کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا: “ہم ان کی صحت کے حوالے سے ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔”

گزشتہ رات ایک پوسٹ میں عزیزآبادی نے بتایا تھا کہ الطاف حسین کو شدید علالت کے باعث لندن کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ طبیعت کی خرابی کے بعد ڈاکٹر کے مشورے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

Related Posts