ملک میں 16 مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟

تازہ ترین

تازہ ترین

International Oil Prices Down 4% As Top Exporters Plan to Pause Production
ONLINE / FILE PHOTO

بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی 16 مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 3 روپے 50 پیسے سے 7 روپے تک کمی متوقع ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس شرح کے مطابق 14 مئی کو کیے گئے تخمینے میں پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گنجائش پیدا ہوئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

یہ کمی بین الاقوامی منڈی میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 1اعشاریہ 5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کی کمی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

اس وقت پاکستان میں پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 252اعشاریہ 63 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ ایکس ڈپو قیمت 256اعشاریہ 64 روپے فی لیٹر ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر پندرہ روز بعد کیا جاتا ہے۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی تاہم حکومت نے عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق مقامی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں کی بلکہ اس کے بجائے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دی گئی۔

Related Posts