پشاور: حکومت نے عوام کو عیدی دینے کا اعلان کرتے ہوئے 115 حلقوں کے عوام کیلئے عیدی بجٹ جاری کردیا ہے جس کے تحت فی خاندان مناسب رقم تقسیم کی جائے گی۔
نجی ٹی وی (اے آر وائی) کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 115 حلقوں کے 5 لاکھ سے زائد خاندانوں کو عیدی دینے کا اعلان کردیا۔ فی خاندان 10 ہزار روپے کی رقم تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمۂ خزانہ کی جانب سے محکمۂ زکوٰۃ کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے حکومت 115 حلقوں کیلئے عیدی دینے کا اعلان کرچکی ہے۔ حکومت 5 لاکھ سے زائد خاندانوں میں عیدی تقسیم کرے گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فی خاندان 10 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے رمضان پیکیج سے محروم عوام کو عید پیکیج دینے کا اعلان کیا تھا جس کیلئے 1ارب 15کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








