آئی ایم ایف رپورٹ جاری، پاکستان میں ایران جنگ کے باعث مہنگائی اور کتنی بڑھ جائیگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن)

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے دوسرے جائزے کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ایران جنگ کے تناظر میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی رپورٹ میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال مہنگائی پر اضافی دباؤ ڈال سکتی ہے تاہم حکومت کے مضبوط اور مؤثر پالیسی اقدامات نے ملک کی معاشی بحالی کو مسلسل سہارا دیا، سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کے اعتماد کو بڑھایا ہے اور معیشت کو بیرونی جھٹکوں کے مقابلے میں زیادہ مستحکم کردیا۔

رپورٹ میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کی معاشی سرگرمیاں بہتر ہوئیں اور مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو میں تیزی آئی۔مہنگائی کی شرح قابو میں رہی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ مجموعی طور پر متوازن رہا، جو معاشی استحکام کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ ملک کے زرِ مبادلہ ذخائر کی بحالی بھی سابقہ اندازوں کے مقابلے میں بہتر ہوئی۔ ۔

آئی ایم ایف  کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مالیاتی نظم و ضبط، سخت معاشی اصلاحات اور پالیسی اقدامات کے مؤثر نفاذ نے معاشی بحالی کو مستحکم کیا تاہم ملک کی معاشی صورتحال تاحال کئی اندرونی و بیرونی خطرات کے سامنے ہے اور تاحال یہ واضح نہیں کہ آئندہ مہینوں میں معیشت کس سمت جائے گی۔ایران سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی ملک کی معاشی نمو اور ادائیگیوں کا توازن بگاڑ سکتی ہے۔

Related Posts