مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ جانیے تازہ ترین قیمتیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan today- May 3, 2025
(فوٹو؛ فائل)

مقامی صرافہ بازار میں آج بروز منگل 5 اگست 2025 کو ایک تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے، یہ نرخ سہہ پہر تین بجے تک نافذ العمل رہے گے اس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نئے نرخ جاری کرے گا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے پر موجود ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت پیر کے روز 3 ہزار 953 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 3 ہزار 389 روپے رہی۔

دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 368 ڈالر ہو گیا۔

Related Posts