شہر قائد میں موسلا دھار بارش نے جہاں گرمی کی شدت کم کی وہیں کئی علاقوں کو ندی نالوں میں تبدیل کردیا، محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق شہر کے مختلف حصوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی تاہم سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں ہوئی جہاں 178 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کیماڑی کا علاقہ بھی بارش سے شدید متاثر ہوا جہاں 173 ملی میٹر بارش ہوئی۔
پرانے ایئرپورٹ کے اطراف 163 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 156 ملی میٹر اور سرجانی ٹاؤن میں 151 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دیگر علاقوں میں ناظم آباد میں 149، نارتھ کراچی میں 148، سعدی ٹاؤن میں 146 جبکہ یونیورسٹی روڈ پر 145 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ڈی ایچ اے فیز 7 اور کورنگی میں 138 ملی میٹر، شارع فیصل پر 133، گلشنِ معمار میں 102 اور کراچی کے مغربی حصے پی ایف بیس مسرور میں 101 ملی میٹر بارش نوٹ کی گئی۔
اسی طرح اورنگی ٹاؤن میں 81 ملی میٹر جبکہ بحریہ ٹاؤن میں سب سے کم یعنی صرف 4.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا یہ سلسلہ مزید بارشوں کا سبب بن سکتا ہے لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








