وفاقی وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کے نصاب کا اعلان کر دیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ کے مطابق سال 2026 کے لیے نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے طے کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اگر یکم رمضان کو کسی اکاؤنٹ میں موجود رقم نصاب سے کم ہوگی تو اس پر زکوٰۃ عائد نہیں کی جائے گی۔
وزارت نے ہدایت کی ہے کہ یکم رمضان کو تمام سیونگ اکاؤنٹس اور شراکت دارانہ نفع و نقصان والے اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے اور جمع شدہ رقم اسٹیٹ بینک کے مرکزی زکوٰۃ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے۔
حکام نے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یکم رمضان کے روز ملک کے تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








