پاکستانی ادارے کی رہنمائی سے برمنگھم کی گلیاں کیسے صاف ستھری ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

تصویر بشکریہ بی بی سی

ٹیکنالوجی اور تجربے کے تبادلے کی ایک منفرد اور ناقابل یقین مثال سامنے آئی ہے، جب پنجاب ویسٹ اتھارٹی نے برطانیہ کے شہر برمنگھم کے رضاکاروں کو آن لائن مشورے دیے تاکہ شہر کی گلیوں اور محلوں کی صفائی بہتر ہو سکے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ادارے نے برمنگھم کمیونٹی کے ساتھ اپنا تسلیم شدہ ماڈل شیئر کیا، جس میں کوڑا مؤثر طریقے سے ٹھکانے لگانے، کمیونٹی کی آگاہی بڑھانے اور صاف ستھرا ماحول قائم کرنے کے طریقے شامل تھے۔

برمنگھم میں کوڑا اٹھانے والوں کی ہڑتال کے باعث صفائی ایک چیلنج تھی، تاہم ان آن لائن سیشنز سے شہری ذمہ داری اور کمیونٹی کی شمولیت کا نیا زاویہ سامنے آیا۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو بابر دین کے مطابق یہ ماڈل سادہ مگر مؤثر ہے اور برمنگھم جیسے شہروں میں بھی قابل عمل ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف کوڑا ٹھکانے لگانے میں مدد ملی بلکہ شہروں کے درمیان تجربات کے تبادلے کا ایک پل بھی قائم ہوا۔

Related Posts