یہ ایک ایسا پستول ہے جو بجلی کے جھٹکے یا زیادہ نقصان پہنچائے بغیر کسی شخص کو بے ہوش کر دیتا ہے، موجودہ حالات میں جتنی جلدی ممکن ہو ایک ٹیزر گن خریدیں اور اسے اپنے ساتھ بیگ میں رکھیں۔ چونکہ پاکستان میں عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے خواتین کو ٹیزر گن اپنے ہینڈ بیگ میں لازمی رکھنی چاہیے ، آپ اسے آن لائن یاکسی دکان سے بھی خرید سکتی ہیں۔
کالی مرچ کا اسپرے خواتین کو اپنے دفاع کے لیے مدد فراہم کرسکتا ہے ، وہ خواتین جو اکیلے سفر کرتے ہوئے یا کسی اجنبی کے ساتھ خطرہ محسوس کر رہی ہیں انہیں حفاظتی طور پر اسے اپنے بیگ میں رکھنا چاہیے۔ یہ مکمل طور پر قانونی ہے اور زیادہ نقصان دہ بھی نہیں ہے تاہم یہ آپ کو وقتی طور پر مشکل سے بچاسکتا ہے۔
اکیلے سفر کے دوران رکشہ،ٹیکسی یا آن لائن سواری کے استعمال سے قبل ڈرائیور کی تفصیلات اور اپنی لائیو لوکیشن اپنے اہل خانہ سے شیئر کریں اور اس کو اپنی عادت اور معمول کا حصہ بنالیںتاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں آپ کو فوری مدد مل سکے۔
خواتین کو اپنے بچاؤیاسیلف ڈیفنس کیلئے ٹریننگ حاصل کرنی چاہیے اور ہتھیارچلانا بھی سیکھنا چاہیے جبکہ کچھ جسمانی مشقوں کے ذریعے آپ کو ضرورت کے وقت اور انتہائی ہنگامی حالات میں اپنے دفاع میں مدد مل سکتی ہے۔