پاکستانی شائقین شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟
پاکستانی شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان رواں ماہ ریلیز ہورہی ہے، لیکن فلم کے پاکستان میں ریلیز ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

گزشتہ ماہ اس قسم کی خبریں سامنے آرہی تھیں کہ پاکستان کی مقبول و معروف فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ بھارت کے کچھ حصوں میں ریلیز ہوگی لیکن ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکی دیے جانے کے بعد سینما مالکان نے بھارت میں فلم کی ریلیز مستقل طور پر روک دی۔

دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی نمائش پر پابندی کے بعد پاکستانی شائقین کی یہ خواہش دم توڑ گئی کہ پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں پر سےعائد پابندی ہٹا دی جائے گی۔

اب یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستانی شائقین شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

پٹھان

پٹھان ایک جاسوسی ایکشن تھرل فلم ہے ، جس سے شاہ رخ خان طویل عرصے کے بعد بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں ۔ فلم کی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، جان ابراہم اور سدھانت گھیگڈمل شامل ہیں ۔ یہ فلم عام پولیس بمقابلہ جرائم کی کہانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ فلکس پر کورین سیریز ’دی گلوری‘ کے چرچے، کیا اس کا دوسرا حصہ آئیگا؟

فلم کب ریلیز ہوگی؟

فلم 25 جنوری کو بھارت کے تمام سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

پاکستانی فلم کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

ایمیزون پرائم ویڈیو نے فلم کے باضابطہ حقوق حاصل کرلیے ہیں لہٰذا پاکستانی آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر فلم کو دیکھ سکتے ہیں۔

ایمیزون پرائم پر فلم کب آئیگی؟

رپورٹس کے مطابق ، ایمیزون پرائم پر فلم مارچ یا اپریل کےشروع میں آجائے گی۔

Related Posts