شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ پر پربھاس کی ”سالار“ کے فلمساز کا بیان کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ پر پربھاس کی ”سالار“ کے فلمساز کا بیان کیا ہے؟

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ پر پربھاس کی فلم سالار کے فلمساز وجے نے بیان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک جانب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی سے راج کمار ہیرانی جیسے ہدایتکار کی موجودگی سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر لی گئی ہیں تو دوسری جانب پربھاس کی سالار کو پرشانت نیل نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMxMTgsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzExOCAtINi52KfYpti024Eg2LnZhdixINqp2Kcg24HZhduM2LTbgSDaqduSINmE2KbbkiDZhdmE2qkg2obavtmI2pHZhtuSINqp2Kcg2YHbjNi12YTbgSIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODMxMjAsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvQXllc2hhLU9tYXItMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Iti52KfYpti024Eg2LnZhdixINqp2Kcg24HZhduM2LTbgSDaqduSINmE2KbbkiDZhdmE2qkg2obavtmI2pHZhtuSINqp2Kcg2YHbjNi12YTbgSIsInN1bW1hcnkiOiLZvtin2qnYs9iq2KfZhtuMINin2K/Yp9qp2KfYsduBINi52KfYpti024Eg2LnZhdixINqp2Kcg2qnbgdmG2Kcg24HbkiDaqduBINin2Y/ZhiDaqduSINio2r7Yp9im24wg2ojZhtmF2KfYsdqpINmF2YbYqtmC2YQg24HZiNqv2KbbkiDbgduM2rog2KfZiNixINin2Kgg2YjbgSDYrtmI2K8g2KjavtuMINm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINqG2r7ZiNqR2YbbkiDaqdinINiz2YjahiDYsduB24wg24HbjNq625QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

ابتدا میں سالار کی ریلیز کی تاریخ 14 اپریل رکھی گئی تاہم پربھاس اور شروتی حسن کی یہ فلم کورونا کے باعث اپنی درست تاریخ پر ریلیز نہ ہوسکی جس پر 22 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی۔ دونوں ہی فلمیں بڑے بجٹ کی ہیں جن کے ستاروں کے کروڑوں پرستار ہیں۔

سالار کے پروڈیوسروجے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک نجومی سے پوچھ کر 22 دسمبر کی تاریخ رکھی جسے سعد قرار دیا گیا ہے۔ ہمیں کوئی پریشانی نہیں کہ ہمارا شاہ رخ خان کی فلم سے تصادم ہوگا کیونکہ پربھاس اور شاہ رخ خان دونوں کے اپنے اپنے پرستار ہیں۔

واضح رہے کہ باہو بلی کے ہیرو پربھاس کو بڑی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔وجے نے کہا کہ ہمیں اپنی فلم سالار کے معیار اور مواد پر اعتبار ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ  فلم بین دونوں بڑی فلموں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوں گے۔ 

Related Posts