کراچی:تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سردیوں میں بھر پور نیند کا اثر ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے معروف اداکارہ مہوش حیات سے پوچھا کہ وہ کیا کھاتی ہیں اور کیا کرتی ہیں کہ وہ دن بدن خوبصورت ہوتی جا رہی ہیں؟۔
صارف کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ یہ سردیوں کا گلو ہے اور روزانہ14گھنٹے نیند کا اثر ہے۔انہوں نے کہا کہ سردیوں میں نیند زیادہ آرہی ہے۔
مہوش حیات نے مداح کا اچھے کمنٹ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آپ کے اس خوبصورت کمنٹ نے میرا دن خوشگوار بنا دیا میری جانب سے آپ کیلئے بہت سا پیار۔