محرم کی خاص سوغات، دیگی حلیم کو کیسے تیار کیا جاتا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

گندم ، جو، دال اور گوشت کے ایک مزیدار مرکب کو حلیم یا دلیم بھی کہا جاتا ہے، یوں تو پاکستان میں سال بھر حلیم شوق سےکھایا جاتا ہے، تاہم محرم میں بننے والا حلیم کھانے والوں کو انگلیاں چاٹنے پر مجبور کردیتا ہے۔ کٹی ہوئی ہری مرچ، ادرک، تلی ہوئی پیاز اور لیموں حلیم کا ذائقہ دوبالا کردیتے ہیں۔

پاکستان میں محرم الحرام میں نویں اور دسویں محرم کو شہری خاص طور پر گھروں میں حلیم تیار کرتے ہیں، ایم ایم نیوز کے قارائین کیلئے دیگی حلیم بنانے کی ترکیب پیش خدمت ہے۔

No description available.

حلیم کی ایک دیگ تیار کرنے کیلئے 10 کلو گوشت، 5 کلو گندم اور چنے کی دال کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں ایک چوتھائی مختلف مصالحے شامل کئے جاتے ہیں، 1 کلو مونگ کی دال، مسور کی دال اور ماش کی دال بھی حلیم میں خاص طور پر شامل کی جاتی ہے، 1 پاؤ پسی ہوئی سرخ مرچیں، 1 پاؤ ہلدی اور 1 کلو نمک حلیم کے اجزاء ترکیب میں شامل کرکے خوب پکانے کے بعد ایک مزیدار حلیم تیار ہوتی ہے۔

No description available.

مزیدار حلیم بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے یہ طویل اور صبر آزما کام ہے جس کے بعد لذیذ حلیم بنتی ہے، 10 کلو گوشت ، دالیں، گندم اور دیگر اجزاء کو اچھی طرح کم از کم آٹھ گھنٹے تک پکایا جاتا ہے، دالیں ، گندم اور گوشت الگ سے ابالے جاتے ہیں۔

گوشت گلنے کے بعد اس میں سے ریشے کو الگ کرلیا جاتا ہے اور پھر اس ریشے کو قورمے میں ڈالا جاتا ہے۔ جب قورمہ اور دالیں اچھے سے پک جاتی ہیں تو پھر تیار کیے گئے قورمے کو دالوں کے ساتھ شامل کیا جاتا ہے۔

No description available.

دالیں، گندم اور گوشت کے پیسٹ کی شکل اختیار کرنے کے بعد اس مرکب کو مستقل ہلایا جاتا ہے جسے عام طور پر لوگ گھوٹا بھی کہتے ہیں اور پکانے کے دوران ہی اس میں حسب ذائقہ نمک اور مرچ ملائے جاتے ہیں اور درمیانی آنچ پر پکایا جاتا ہے۔

No description available.

لذیذ حلیم تیار کرنے کیلئے اس کو مستقل ہلانا پڑتا ہے جس سے تمام اجزاء یکجان ہوجاتے ہیں اور مرکب تیار ہونے کے بعد تلی ہوئی پیار کا تڑکا لگایا جاتا ہے اور آخر میں اس میں کٹی ہوئی ادرک ، کٹے ہوئی ہری مرچ ، دھنیا کے پتے، لیموں اور چاٹ مصالحے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

یہاں پر ایم ایم نیوز کو آپ کو بتاتا چلے کہ اگر آپ لذیذ دیگی حلیم گھر میں تیار کرنا چاہتے ہیں تو بھینس کا گوشت استعمال کریں کیونکہ بھینس کے گوشت کا حلیم زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔

Related Posts