وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں پورے پاکستان سے محبت ہے، مگر مری ان کے دل کے سب سے قریب ہے اور اسے وہ اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری میں نواز شریف کارڈیولوجی اسپتال کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ اسپتال انتہائی مختصر وقت میں مکمل کیا گیا ہے اور آج سے یہاں امراضِ قلب کے مریضوں کا باقاعدہ علاج بھی شروع ہو گیا ہے جس میں کارڈیو سرجری کی سہولت بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو مری کے عوام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ اسپتال کی عمارت میں 1930 کے بعد پہلی بار توسیع کی گئی ہے جو اس خطے میں صحت کی سہولیات کے فروغ کا واضح اشارہ ہے۔ انہوں نے مری اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کے حوالے سے کہا کہ جیسے ہی مری میں داخل ہوں، واضح فرق محسوس ہوتا ہے جو پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں کا عکاس ہے۔
تیار ہوجاؤ انقلاب دروازے پر دستک دے ر ہا ہے! وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کامیابی کا راستہ کھول دیا
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب مری کے انتظامی عہدوں پر مقامی افراد کو تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ یہاں کے مسائل مقامی سطح پر مؤثر انداز میں حل کیے جا سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مری کو جدید سہولیات سے آراستہ سیاحتی مقام بنایا جائے گا اور یہاں ترقی کا سفر مزید تیز ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








