شاہ احمد اور ابوبکر سے کیسے زندگی چھینی گئی؟ ویڈیو نے حملہ آوروں کو بے نقاب کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 2 افراد کے قتل کا مقدمہ بھی درج کرکے مزید تحقیقات کا اغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب دکان پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جن کے قتل کا مقدمہ نیو کراچی پولیس نے درج کیا۔ پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ شمس الدین ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا۔

نیو کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت درج ہوا۔ مقدمے کے متن کے مطابق دکان پر فائرنگ موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان نے کی تھی۔ فائرنگ سے عالم دین شاہ احمد اور دکان کا ملازم ابوبکر جاں بحق ہوئے۔

دریں اثناء گلشنِ معمار گبول چوک کے علاقے میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔

یہاں یہ قابلِ ذکر ہے کہ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں قتل کے واقعات میں جو ہوشربا اضافہ ہوا تھا اس میں اب کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کی وجہ پولیس کی اچھی کارکردگی بتائی جاتی ہے۔

Related Posts