اگست میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے موسم کے بارے میں پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج شہر قائد کا موسم خوشگوار اور شہر میں کہیں کہیں صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگست کے وسط تک بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا، شہر میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کردیا

محکمہ موسیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا، نمی کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوسکتی ہے۔

Related Posts