گھر سے دور ضرور لیکن! حمیرا اصغر کی المناک موت کے بعد ماضی کے انٹرویو کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

Humaira Asghar’s Heartbreaking Interview Video Goes Viral After Her Tragic Death
(فوٹو؛ فائل)

کراچی میں مقیم ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی زندگی کا اختتام ایک افسوسناک پہلو کے ساتھ سامنے آیا جہاں ان کی لاش اسپتال میں کئی روز سے بے یار و مددگار پڑی ہے اور ابھی تک کوئی اہل خانہ، قریبی رشتہ دار یا کوئی دوست وصول کرنے نہیں آیا۔

حمیرا اصغر جو ایک وقت میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا روشن چہرہ سمجھی جاتی تھیں، کافی عرصہ سے منظر عام سے غائب تھیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ حمیرا نے اپنے آخری انٹرویوز میں کئی بار اس بات پر زور دیا تھا کہ وہ کراچی میں تنہا ضرور رہتی ہیں لیکن اپنی والدہ اور خاندان سے ان کا رابطہ کبھی نہیں ٹوٹا۔

 

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ میری فیملی لاہور میں ہے، مہینے دو مہینے نہ بھی جاؤں تو امی سے روز فون پر بات ضرور ہوتی ہے۔ ہم ایک دوسرے سے بہت جڑے ہوئے ہیں۔

ان کے انتقال کے بعدصورتحال اس دعوے کے برعکس دکھائی دے رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی فرد ان کی لاش لینے نہیں آیا۔

اس المناک صورتحال نے شوبز انڈسٹری، سوشل میڈیا صارفین اور انسانی ہمدردی کے حلقوں میں شدید افسوس حیرت اور سوالات کو جنم دیا ہے کہ کیا یہ وہی خاندان ہے جس سے وہ جڑی ہوئی تھیں؟کیا غربت، ذہنی دباؤ اور تنہائی نے انہیں مکمل طور پر تنہا کر دیا تھا؟ یا پھر معاشرے کا وہ بے حس رویہ سامنے آیا ہے جو اکثر کمزور لمحوں میں “مشہور شخصیات” کو بھی اکیلا چھوڑ دیتا ہے؟

Related Posts