ڈیفنس سے ملنے والی انسانی ہڈیاں طلباء کو پڑھانے کیلئے تھیں، تصدیق ہو گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈیفنس سے ملنے والی انسانی ہڈیاں طلباء کو پڑھانے کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔رپورٹ
ڈیفنس سے ملنے والی انسانی ہڈیاں طلباء کو پڑھانے کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔رپورٹ

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ملنے والی انسانی ہڈیوں کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق یہ ہڈیاں میڈیکل کے طلباء کو پڑھانے کیلئے استعمال ہوتی ہیں جن کا کسی جرم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ پولیس کی درخواست پر ایک میڈیکل بورڈ بنایا گیا تھا جس نے آج رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق انسانی ہڈیاں فرنش ہیں جو میڈیکل طلباء کو پڑھانے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔

میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ہڈیوں پر پنسل اور مارکر سے نشانات بنائے گئے جو طلباء کو پڑھاتے ہوئے عام طور پر لگائے جاتے ہیں۔ کوئی بھی ہڈی ٹوٹی ہوئی یا فریکچر نہیں ہے جبکہ ہڈیوں میں 3 کھوپڑیاں اور جسم کے دیگر اعضاء کی ہڈیاں شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  انسانی ہڈیاں میڈیکل معائنے کے لیے روانہ کردی گئیں

Related Posts