پاکستان کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتا ہے، اسد عمر

تازہ ترین

تازہ ترین

asad Umar speech
پاکستان کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتا ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتا ہے، کسی علاقے کے عوام کو ہمیشہ کے لیے کرفیو اور جبرواستبداد کی کارروائیوں کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے انسانی حقوق کی سفارت کاری پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتا ہے۔

اسد عمر نے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں ، ہمیں انسانی بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا آئین اور مذہب دونوں ہمیں انسانی حقوق کے تحفظ کی تلقین کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کسی علاقے کے عوام کو ہمیشہ کے لیے کرفیو اور جبرواستبداد کی کارروائیوں کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انسانی حقوق کے معاملات کو اور زیادہ اجاگرکرنے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ایوانِ میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے متعلق بل، پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ آبادی کے زیادہ پسے ہوئے طبقوں کو بااختیاربنانے اوران کے مسائئل کو حل کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل کرنے ہے ،حکومت پسے ہوئے طبقات کی بہتری کیلئے لائحہ عمل اپنا رہی ہے۔

Related Posts