کراچی: کلفٹن میں واقع بنگلے سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ ممکنہ طور پر قتل ہونے والے شخص کی شناخت کا علم ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق ڈھانچے کی برآمدگی کلفٹن کے علاقے زمزمہ اسٹریٹ پر واقع بنگلے سے عمل میں لائی گئی۔ متعلقہ اداروں کی تحقیقات کے تحت مرنے والے کی جنس، مقامِ رہائش اور دیگر معلومات سامنے آئیں گی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، ڈاکو لاکھوں کی رقم لوٹ کر فرار
کلفٹن پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی ڈھانچے کی جنس معلوم نہیں ہوسکی جس پر میڈیکل رپورٹ کیلئے ڈھانچہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جس بنگلے سے یہ ڈھانچہ برآمد ہوا، وہ گزشتہ 7 ماہ سے بند پڑا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد احمد اسلم نے بنگلے کو خریدا تاہم اس کا مقصد پراپرٹی خرید کر آگے بیچنا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔ میڈیکل رپورٹ سامنے آنے پر تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکو لاکھوں کی رقم لوٹ کر فرار جبکہ مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
شہرِ قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن میں نجی بینک کے قریب ڈکیتی ہوئی۔ مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ اس دوران فائرنگ سے متاثرہ شخص زخمی ہوگیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








