24سال سے بند لفٹ سے انسانی ڈھانچہ برآمد، لوگوں میں خوف و ہراس

تازہ ترین

تازہ ترین

24سال سے بند لفٹ سے انسانی ڈھانچہ برآمد، لوگوں میں خوف و ہراس
24سال سے بند لفٹ سے انسانی ڈھانچہ برآمد، لوگوں میں خوف و ہراس

نئی دہلی:بھارتی ریاست اتر پردیش میں سالوں سے بند اسپتال کی لفٹ کے اندر سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہواہے۔جس کے بعد مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا تھاکہ 500 بستروں پر مشتمل مقامی اسپتال کی تعمیر 1991 میں شروع ہوئی جب کہ عمارت میں لگی لفٹ 1997 تک چل رہی تھی جس کے بعد وہ غیر فعال ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فارنزک ڈپارٹمنٹ اب اس انسانی ڈھانچے کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اسے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 24 سال بعد جب لفٹ کو مرمت کیلئے کھولا گیا تو اس کے اندر سے انسانی ڈھانچہ نکلا جو ایک مرد کا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس 24 سال قبل کی لاپتا شخص کی رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: تباہ ہونے والا طیارہ امریکا کا نکلا، بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ناکام

تاکہ اس کیس میں کوئی سراغ مل سکے مگر اب تک اس ڈھانچے کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ کیا یہ شخص لفٹ میں پھنسنے سے مرا یا اسے قتل کرکے لاش لفٹ میں چھپائی گئی تھی۔

Related Posts