ہمایوں سعید نے میگا پرا جیکٹ ’صلاح الدین ایوبی‘ کی جھلکیاں شیئر کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ہمایوں سعید نے میگا پرا جیکٹ ’صلاح الدین ایوبی‘ کی جھلکیاں شیئر کردیں
ہمایوں سعید نے میگا پرا جیکٹ ’صلاح الدین ایوبی‘ کی جھلکیاں شیئر کردیں

کراچی: شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ہمایوں سعید نے ترکی اور پاکستان کے مشترکہ پراجیکٹ ’صلاح الدین ایوبی‘ کے بارے میں تصویری جھلکیاں شیئرکردیں۔

پاکستان کی مشہور فلم پنجاب نہیں جاؤنگی کے اداکار ہمایوں سعید نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ یہ بتاتے ہوئے بہت زیادہ خوشی محسوس کررہاہوں کہ پاکستان اور ترکی کے مشترکہ تعاون سے بننے والے ڈرامہ سیریل صلاح الدین ایوبی کیلئے دونوں ممالک کے لوگ بہت اچھے سے کام کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل ’سایا 2‘ کے خوبصورت جن کے ہرطرف چرچے

اُن کا کہنا تھا کہ صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والے اس ڈرامے کی پروڈکشن کا کام بہت تیزی سے جاری ہے، اس لئے انشاء اللہ بہت جلد آپ یہ سیریز اپنی اسکرینوں پر دیکھیں گے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ اس سیریز سے منسلک ہونے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے سال ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، کاشف انصاری، احمد فاروق بکاک، اور جنید علی شاہ نے اپنے آنے والے میگا پروجیکٹ صلاح الدین ایوبی کا اعلان کیاتھا۔ یہ ڈرامہ مسلم رہنما سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ایک مدتی منصوبہ ہوگا۔

اسلامی جنگجو سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ڈرامے کے طور پر پراجیکٹ کی شاندار تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چند ماہ قبل پروڈیوسرز نے ڈرامے کی کاسٹ کو بھی فائنل کیا تھا۔ اشنا شاہ، عدنان جیلانی، فرحان آغا، اور عائشہ عمر، وہ پہلے اداکار تھےجو اس سیریز کے کرداروں میں شامل ہوئے۔

Related Posts