حنید لاکھانی اورنگی ٹاؤن میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

hunaid lakhani distribute rations to deserving people in Orangi Town

کراچی :سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی شہر کی پسماندہ اور ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی اورنگی ٹاؤن میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے پہنچ گئے، سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے راشن تقسیم کیا گیا۔

خصوصی طور پر رات کے اوقات میں راشن تقسیم کیا گیا تاکہ سفید پوشی کا بحرم برقرار رہے۔ گلشن ضیاء اورنگی ٹاؤن میں حیند لاکھانی نے اپنی ٹیم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ 40 سال پرانی یہ ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی جانی جاتی ہے۔

40 لاکھ کے قریب یہاں لوگ آباد ہیں، انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ کراچی کا ایسا حال ہوگا، افسوس ہے کہ آج کراچی کے لوگ بھوکے سو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:حنید لاکھانی کا کورونا متاثرین کے گھروں میں راشن پہنچانے کا اعلان

بڑی بری صورتحال ہے ان مضافاتی علاقوں میں، یہاں صرف راشن ہی نہیں دیگر چیزوں کی بھی ضرورت ہے،90 فیصد لوگ یہاں پر مستحقین ہیں،تمام فلاحی اداروں کو اورنگی ، لانڈھی ، کورنگی، مچھر کالونی ، ملیر اور لیاری جیسی پسماندہ آبادیوں کو فوکس کرنا چاہیے۔

Related Posts