آرمی چیف کا دورہ، ہنگری نے پاکستانی طلباء کیلئے اسکالر شپ بڑھا کر 400 کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف کا دورہ، ہنگری نے پاکستانی طلباء کیلیے اسکالر شپ بڑھا کر 400 کر دیں
آرمی چیف کا دورہ، ہنگری نے پاکستانی طلباء کیلیے اسکالر شپ بڑھا کر 400 کر دیں

بوداپست: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے کے موقع پر ہنگری نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالر شپ 200 سے بڑھا کر 400 کردیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہنگری کے وزیر خارجہ سے بوداپست میں ملاقات ہوئی، ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے دوست ممالک کے نیک جذبات اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

ہنگری نے تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔

علاوہ ازیں آرمی چیف کی ہنگری کے کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات ہوئی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی  کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Posts