واشنگٹن: سمندری طوفان آئیڈا امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا جس سے گھروں کی چھتیں ہوا میں اڑ گئیں جبکہ ساحلی علاقوں کا مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تکنیکی اعتبار سے آئیڈا کو کیٹگری 4 شدت کا انتہائی شدید طوفان قرار دیا گیا ہے جس کے دوران لوزیانا میں چلنے والی ہواؤں کی شدت 150 میل فی گھنٹہ تک جا پہنچی۔
تیز ترین ہوا کے باعث گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑ کر چلے گئے جبکہ علاقے میں رہ جانے والے افراد کو حکومت نے مشورہ دیا کہ محفوظ مقامات پر رہیں اور احتیاط کریں۔
امریکی ریاست لوزیانا میں 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ سیکڑوں گھروں میں سمندری پانی داخل ہوگیا۔ ساحلی علاقوں سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔
ریاستِ لوزیانا کے ائیرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ تیز ترین ہواؤں اور طوفان کے باعث عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ امریکی حکومت نے عوام کی ہر ممکن امداد کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل کے وسطی صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، شدید بارشوں کے باعث ڈیم تباہ ہو گیا ، دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ درجنوں افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی کے دوران کئی روز سے جاری بارش کے باعث زینگ زو شہر کی مرکزی شاہرائیں، ریلوے اسٹیشن اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں اور پورا شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔
مزید پڑھیں: چین میں طوفانی بارشیں، ڈیم تباہ، نشیبی علاقے زیر آب ،درجنوں افراد ہلاک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








