غیر مرد سے غلط تعلقات کے شبہے میں سفاک شخص نے سرعام سڑک پر اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی رات کو بھارت کے شہر بنگلورو کی ایک سڑک پر پیش آیا جہاں 43 سالہ شوہر کرشنپا نے اپنی 35 سالہ اہلیہ شاردا کو بے رحمی سے قتل کر ڈالا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرشنپا چکبالا پور ضلع کے علاقے باگے پلی کا رہنے والا ہے جو مزدوری کرکے گھر چلاتا ہے جبکہ شاردا گھریلو ملازمہ تھی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاردا رات کے وقت اپنے کام سے واپس آرہی تھی کہ اس کا شوہر راستے میں کھڑا انتظار کر رہا تھا جیسے ہی شاردا وہاں پہنچی تو کرشنپا نے اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر نے چاقو سے شاردا کا گلا کاٹا جس سے وہ سڑک پر ہی گرگئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی، جیسے ہی کرشنپا نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تو مقامی لوگوں نے اس کا پیچھا کیا اور پھر پولیس نے آکر اسے گرفتار کرلیا، جس کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








