میاں بیوی نے جائیداد کے تنازعے پر اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

میاں بیوی نے جائیداد کے تنازعے پر اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا
میاں بیوی نے جائیداد کے تنازعے پر اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا

مانسہرہ میں میاں بیوی نے اپنے ہی خاندان کے چار افراد کی جان لے لی۔بیوی نے میاں کو پستول لا کر دیا جس نے فائرنگ کرکے اپنے ہی والد، بھائی، بہن اور بھابھی کو قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے شیخ الگڑھی میں ماجد نامی ملزم خونی واردات کے بعد اپنی بیوی کے ہمراہ فرار ہوگیا۔واقعے کے عینی شاہد  ملزم کے بھائی کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے اس نے اپنے والد کو قتل کیا، پھر بھائی اور بہن پر گولیاں چلائیں جس کے بعد بھابھی کو بھی گولیاں مار کر قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں سے زیادتی کرنے والے پانچ رکنی گروہ کا سرغنہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل نکلا

عینی شاہد کے مطابق مقتولین اور ملزم و بیوی کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا جس پر متعدد بار جھگڑا ہوا۔ ملزم اور اس کی بیوی نے مقتولین کو اپنا مخالف سمجھ کر ان کی جان لی۔ 

مانسہرہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

اس سے قبل سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں گھریلو جھگڑے کے باعث فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ کوٹ مومن کے نواحی علاقے سیال موڑ پر ہونے والے اس لرزہ خیز واقعے میں نور دین نامی قاتل نے اپنے ہی بھائی، بھابیوں اور بھتیجوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔

مزید پڑھیں: سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے سات افراد قتل

Related Posts