کورونا وائرس کے خلاف حسین داؤد کا 1 ارب روپے کی امداد کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس کے خلاف حسین داؤد کا 1 ارب روپے کی امداد کا اعلان
کورونا وائرس کے خلاف حسین داؤد کا 1 ارب روپے کی امداد کا اعلان

ملک میں پھیلی  ہوئی کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ کو مؤثر انداز میں لڑنے کیلئے ملک کے نامور سرمایہ کار حسین داؤد نےایک ارب روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

نامور سرمایہ کار حسین داؤد نے  اپنے اہلِ خانہ، اینگرو اور داؤد ہرکولیس گروپ کی جانب سے مالی اورخدمات کی صورت میں امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔اس امداد کے ذریعے کورونا وائرس کی روک تھام، جانچ اور تشخیص کے کام میں مدد ملے گی۔ 

سرمایہ کار حسین داؤد کی دی گئی امداد سے کورونا  کی وباء کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی حفاطت، مریضوں کی دیکھ بھال، طبی سہولیات  اورمعاشرے کے سب مستحق افراد تک ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے پرتوجہ دی جائے گی۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے سرمایہ کار حسین داؤد نے کہا کہ داؤد ہرکولیس اور اینگرو گروپ اِس وقت ملک میں پھیلے  کورونا وائرس جیسے پیچیدہ مسئلے کے حل میں مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔  یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ضرورت پڑنے پر قوم کی بہترین خدمت کریں۔ 

معروف سرمایہ کار حسین داؤد نے کہا کہ یہ ہماری بنیادی اقدار ہیں جن پر عمل کرنے کیلئے ہم بطور ایک ذمہ داری شہری اور ادارہ کوششیں کرتے رہتے ہیں۔یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی عوام اپنے عزم میں بہت پختہ ہے اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ضروری ہدایات پر عمل کرے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں حکومت، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، این جی اوز، فلاحی اداروں اور اَن  گنت افراد کی بے لوث خدمات پر ان کو سلام پیش کرتا ہوں جواپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اس وبائی مرض کے خلا ف جدوجہد میں مصروفِ عمل ہیں۔

Related Posts