سرمایہ دارانہ نظام ناکام، اسلام کا نظام ہی مسائل کا حل ہے، حسین محنتی

تازہ ترین

تازہ ترین

جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام ناکام ہو چکا ہے، اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لانڈھی غربی کے تحت جے ون ایریا کورنکی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
محمد حسین محنتی نے کہا کہ کراچی میں تبدیلی آچکی ہے، کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا اور آئندہ قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات بھی جماعت اسلامی ہی جیتے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

شام کے ریڈیو اسٹیشن، جو جنگ متاثرہ بچوں کو سلانے کیلئے لوریاں نشر کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے، اس میں قرآن سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے، قرآن علم و حکمت کی کتاب ہے، لوگوں میں تبدیلی پیدا کرتی ہے، قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھا اور سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کو اپنی زندگی کا آخری رمضان سمجھ کر اس میں خوب عبادت کی جائے اور نیکی اور برائی کے کاموں کو فروغ دیا جائے۔

Related Posts