کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچ میں حیدر آباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے9وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ حیدر آباد کنگز مین نے مطلوبہ ہدف4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے نصف سنچری اسکور کی، انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
قبل ازیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 21 ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے۔
یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیوون کونوے 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مارک چیمپین 42، سمیر منہاس 22، محمد فائق 18، کرس گرین 6، حیدر علی 6، فہیم اشرف 5 ، عماد وسیم 2 اور مہران ممتاز 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانن سے آصف محمود نے 4 اور محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ گلین میکسوین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








