حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

حیدرآباد نے عمدہ کھیل پیش کیا، فائل فوٹو

پی ایس ایل 11 کے  پہلے ایلیمینیٹر میں حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے  ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے شان مسعود کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔

شان مسعود نے 46 گیندوں پر 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 15، اسٹیو اسمتھ 13 اور محمد نواز 18 رنز بناسکے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی، حنین شاہ اور عاکف جاوید نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

حیدر آباد کنگز مین ایلیمینیٹر 2  میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی۔

پشاور زلمی نے گزشتہ روز کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Related Posts