خوش ہوں اب ہم قوم بننے کی طرف جارہے ہیں،عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

خوش ہوں اب ہم قوم بننے کی طرف جارہے ہیں،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل کے الیکشن کے بعد خوش ہوں اب ہم قوم بننے کی طرف جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں پارٹی کے سینئر قیادت نے شرکت کی، اجلاس کے دوران کور کمیٹی ارکان نے عمران خان کو سندھ میں متحرک ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے اجلاس کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکرادا کرتا ہوں، پنجاب کے ووٹرز،یوتھ،خواتین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ملک کے لیے بہت ہی خوش آئند وقت ہے، قوم میں شعوراورنظریہ سمجھ آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران ختم کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے فوری طور پر صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں۔ہم کسی اورکی غلامی قبول نہیں کریں گے، قوم میں شعوراوربیداری دیکھی ہے، خوش ہوں اب ہم قوم بننے کی طرف جارہے ہیں، جب ہم قوم بن جائیں گے توقرض جیسے تمام مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ہندوؤں کی غلامی سے انکارکیا تھا۔ جس دن ہم اپنا نظریہ سمجھ گئے قوم ایک عظیم قوم بن جائے گی، جس قوم کا کوئی نظریہ نہ ہووہ کبھی قوم نہیں بن سکتی، بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے دوران ایک مصنوعی سیاسی بحران پیدا کیا گیا، حکومت کے اکنامک سروے کے مطابق17سال بعد ہماری گروتھ ریٹ بڑھ رہی تھی، ہماری حکومت نے کورونا کے باوجود تمام حکومتوں سے زیادہ روزگاردیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ جس طرح لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے باہرنکلے یہ ایک نیا پاکستان ہے۔ ملک کی بدقسمتی ہے اشرافیہ نے اپنا پیسہ بیرون ملک رکھا ہوا ہے، اشرافیہ نے لندن فلیٹس لیے ہوئے ہیں، بیرون ملک سب کچھ ایسے قوم نہیں بن سکتی، پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد بنا تھا، قائداعظمؒ نے تواپنی بیماری کا بھی پتا نہیں چلنے دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم کہتے تھے عالمی سطح پرمہنگائی ہورہی ہے توکہتے تھے مہنگائی مارچ کریں گے، ہم پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست کی طرف لیکر جا رہے تھے، پہلی دفعہ ہماری حکومت نے ہر خاندان کو 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس دی، احساس پروگرام کوعالمی سطح پرسراہا گیا،ہماری حکومت سود کے بغیرگھربنانے کے لیے قرض دے رہی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دورمیں فیصل آباد میں مزدورنہیں مل رہے تھے، ہماری حکومت میں 75 فیصد آئی ٹی کی ایکسپورٹ بڑھی، ہماری حکومت بھی اڑھائی سال آئی ایم ایف پروگرام میں تھی۔ ہمارے دور میں پاکستان کی چارفصلوں کی ریکارڈ پیداوارہوئی، ہماری حکومت میں پہلی دفعہ کسانوں کو پورا معاوضہ ملا، ہمارے دورمیں ٹیکسٹائل انڈسٹری بڑھ رہی تھی۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف استعفیٰ دیں اور الیکشن کا اعلان کریں، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ بلومبرگ کے مطابق آج پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جس کا دیوالیہ ہونے جا رہا ہے، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی کر دی ہے، آج واپڈا کی بھی ریٹنگ نیچے گر گئی ہے، سارامعاشی بحران ان کی سازش کی وجہ سے آیا تھا، ملکی زرمبادلہ کے ذخائرآدھے ہو چکے ہیں، روپیہ تقریبا 28 روپے گرچکا ہے۔

Related Posts