دوسروں کی زندگیوں پر منفی تبصرے سن سن کر تھک چکی ہوں، شنیرا اکرم

تازہ ترین

تازہ ترین

دوسروں کی زندگیوں پر منفی تبصرے سن سن کر تھک چکی ہوں، شنیرا اکرم
دوسروں کی زندگیوں پر منفی تبصرے سن سن کر تھک چکی ہوں، شنیرا اکرم

کراچی: سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بْلند کرنے والی شنیرا اکرم کہتی ہیں کہ وہ دوسروں کی زندگیوں پر ہونے والے منفی تبصرے سن سن کر تھک چکی ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں شنیرا اکرم نے کہا کہ ’میں لوگوں کے بارے میں منفی تبصرے سْن کر بہت تھک گئی ہوں‘۔شنیرا اکرم نے کہا کہ ’ہر ایک کا اپنا نظریہ خیال ہوتا ہے اور یہاں ہر ایک کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’آپ جب بھی کسی پر تنقید کرتے ہیں تو وہیں پْرانے منفی تبصرے ہوتے ہیں‘۔سابق کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ ’آپ کی تنقید میں کچھ مختلف نہیں ہوتا، وہی پْرانی باتیں دہرائی جاتی ہیں‘۔شنیرا اکرم نے کہا کہ ’میں اب ان سب سے بور ہوگئی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی فین لسٹ میں ہالی ووڈ اداکارہ ڈریو بیری مورکا اضافہ

Related Posts